میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بار بار پوچھ رہے ہیں، کون این آر او مانگ رہا ہے ،خورشید شاہ

بار بار پوچھ رہے ہیں، کون این آر او مانگ رہا ہے ،خورشید شاہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم بار بار پوچھ رہے ہیں کے کون این آر او مانگ رہا ہے ، عمران خان صرف باتیں کرتے ہیں کوئی بھی این آرو نہیں مانگ رہا،گھروں سے نکلنے سے پہلے اپنی گاڑیوں کی ڈگی کو چیک کر کے نکلیں ورنہ ان کی ڈگی سے بھی کچھ نکل سکتا ہے ۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سونامی کا مطلب ہے تباہی جو اس وقت عوام بھگت رہے ہیں، معیشت کو تباہ کر دیا ہے اور عوام پریشان ہیں، قرض لے کر خوشیاں منا رہے ہیں ان لوگوں نے عوام سے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ تو نوکریاں دینے کے بجائے چھین رہے ہیں، عمران خان آج اپنی ناکامیاں چھپا رہے ہیں، ڈالر مہنگا ہوتا جا رہا ہے ، پی ٹی آئی کو اقتدار میں آنے سے قبل معاشی حالات کا علم تھا مگر اس کے باوجود عوام سے جھوٹ بولتے رہے ہیں۔، عام آدمی روٹی کے لیے پریشان ہے ، ڈالر بڑھنے سے ہر بندہ متاثر ہو رہا ہے ، گیس بجلی کے بلوں سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں، لوگوں کو نوکریاں دینے کے اعلان تو کیا گیا مگر لوگوں سے روزگار چھینا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام تنگ ہوکر باہر نکلے تو خدا نہ کرے کوئی نا خوشگوار صورتحال بن جائے ،اس ملک میں مارشل لا لگے اور قانون بدلے گئے ، سیاسی لوگوں نے جیلیں بھگتی ہیں، اگر ہمارے جیل جانے سے لوگوں کی مشکلات کم ہوتی ہیں تو ہم تیار ہیں، ہم بار بار پوچھ رہے ہیں کے کون این آر او مانگ رہا ہے ، یہ صرف باتیں کرتے ہیں کوئی بھی این آر او نہیں مانگ رہا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت صرف زراعت سے بہتر ہوسکتی ہے لیکن یہ زراعت کو تباہ کر رہے ہیں، عوام سے درخواست ہے کہ وہ گھروں سے نکلنے سے پہلے اپنی گاڑیوں کی ڈگی کو چیک کر کے نکلیں ورنہ ان کی ڈگی سے بھی کچھ نکل سکتا ہے ، رانا ثنا اللہ کی گرفتاری اچھا پیغام نہیں ہے ، عمران خان کا نظریہ اس کی گرفتاری سے چکنا چور ہوگیا ہے ، ہم کہتے ہیں کہ ملک میں تمام چیزیں آئین اور قانون کے مطابق ہونی چاہئیں، عدالتیں آزاد ہیں، ججز فیصلے کر رہے ہیں، عمران خان سے کوئی نہیں کہہ رہا ہے کہ ہمیں چھوڑ دو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں