میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انگلینڈ کی فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں مایوسی چھا گئی

انگلینڈ کی فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں مایوسی چھا گئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019میں ایک طرف خوشی تو دوسری طرف غم چھاگیا ہے ، انگلینڈکی نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں مایوسی چھاگئی۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کی طرح ٹیم پاکستان اور مینجمنٹ نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ پر نظریں جمائی ہوئی تھیں اور سب کی خواہش تھی کہ انگلینڈ کی ٹیم ہارے اور ورلڈ کپ سے باہر ہوجائے تاکہ پاکستان ٹیم اپنے آخری لیگ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دیکر باآسانی سیمی فائنل میں جگہ بنا سکے ۔لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا اور نیوزی لینڈ کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوگئی، انگلینڈ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ ٹیم پاکستان کیلئے سیمی فائنل تک رسائی انتہائی مشکل ہوگئی جس کے بعد ٹیم پاکستان کے کیمپ میں مایوسی کے بادل چھا گئے ۔انگلینڈ کی جیت پر کھلاڑیوں کے چہرے اداس ہوگئے کیونکہ انہیں علم ہے کہ اب جس انداز سے بنگلہ دیش کو ہرانے کی ضرورت ہے وہ ممکن نہیں ہے ۔ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی مایوس اور پریشان ہیں ٹیم مینجمنٹ کھلاڑیوں کو متحرک رکھنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ آخری میچ پر فوکس قائم رکھا جائے ، مینجمنٹ ٹورنامنٹ کا اختتام جیت کے ساتھ کرنے کی خواہش مند ہے ۔ٹیم پاکستان اپنا آخری لیگ میچ جمعہ کو لارڈز کرکٹ گرانڈ میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں