میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرداری سے بڑا دہشت گرد بنانے والا کوئی نہیں ‘ سب عیاشیوں میں لگے ہیں ‘ مصطفی کمال

زرداری سے بڑا دہشت گرد بنانے والا کوئی نہیں ‘ سب عیاشیوں میں لگے ہیں ‘ مصطفی کمال

ویب ڈیسک
منگل, ۴ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ زرداری سے بڑا دہشت گرد بنانے والا کوئی نہیں ہے، سب اپنی اپنی عیاشیوں میں لگے ہیں، حکمران پورے ملک کو دہشت گرد بنارہے ہیں۔ پاکستان ہائوس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس پی چیئرمین مصطفی کمال نے ایک بار پھر ایم کیو ایم قائد کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک کے بعد ایک نیا نام سامنے آیا ہے ، بابائے مہاجر قوم، مصطفی کمال نے کہا کہ اگر یہ بابائے مہاجر قوم ہے تو میں اس قوم سے دستبردار ہوتا ہوں، مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد نے 30سال حکومت کی لیکن کبھی مہاجر قوم کے حقوق کے لئے ریلی نہیں نکالی۔ان کا کہنا تھا کہ قائد ایم کیو ایم ایک ایسا سانپ ہے جو اپنے بچے کھاتا ہے۔پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ ندیم نصرت اور ان کی اہلیہ نے ایم کیو ایم کے خلاف جو باتیں کیں وہ ریکارڈ پر ہیں، لیکن وہی ندیم نصرت آج ایم کیو ایم قائد کے فرنٹ مین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم قائد کی سیاست 22 اگست کو ختم ہوگئی تھی، لیکن فاروق ستار کے ذریعے ایم کیو ایم کو زندہ رکھا ہوا ہے، آج ایم کیو ایم قائد جو کررہا ہے اس کاکریڈٹ فاروق ستار کو جاتا ہے، مصطفی کمال نے کہا کہ سینیٹر فروغ نسیم سے پوچھیں کہ ایم کیو ایم قائد ’را‘ کا ایجنٹ ہے یا نہیں، فروغ نسیم اس میٹنگ میں تھے جب ایم کیو ایم قائد نے کہا کہ وہ ’را‘ کے ایجنٹ ہیں۔پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ زرداری سے بڑا دہشت گرد بنانے والا کوئی نہیں ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم نے 16نکات پر 18دنوں تک دھرنا دیا، ہمارے مطالبات میں نالوں کی صفائی اورپانی کی فراہمی شامل تھی،ہمارے مطالبات پر حکومت وقت نے کان نہیں دھرا، ہمیں ان حکمرانوں سے کوئی شکایت نہیں ہے کیونکہ انہیں ایسا ہی رہنا ہے،اصل فیصلہ پاکستان، سندھ اور کراچی کے عوام کو کرنا ہے کہ انہیں کیا کرنا ہے، عوام کب تک خاموشی سے نعشیں اٹھاتے رہیں گے ،وہ آواز کیوں نہیں اٹھاتے، حکمرانوں نے22کروڑ لوگوں کو دہشتگرد بنادیاہے، وہ آرمی چیف سے اپیل کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب بند کردیں ،کیونکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ سہولیات نہ دے کر حکمران عوام کوسب سے بڑے دہشت گرد بنا رہے ہیں۔جس ملک میں ایک سڑک پر ڈیوٹی کرتا افسر ایک ایم پی اے کا نشانہ بن جائے اس کے بچے کیا بنیں گے۔ سرحدوں پر ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں۔ حکمران اپنی طرزِ حکمرانی اور کرپشن سے ہر گھر میں دہشت گرد پیدا کر رہے ہیں۔ جو حکمران اور بیوروکریٹ ملک کو تباہ کر رہے ہیں لا پتا نہیں ہو سکتے، کیا کے الیکٹرک کا سی ای او دہشتگرد نہیں، 4کرپٹ حکمران اور بیوروکریٹس غائب ہوںگے سب سیدھے ہو جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں