اسرائیلی جنگی کابینہ نے بائیڈن تجاویز منظور کرلیں
ویب ڈیسک
منگل, ۴ جون ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسرائیلی جنگی کابینہ نے امریکی صدر کی جنگ بندی تجاویز کی منظوری دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے بتایاکہ اسرائیلی جنگی کابینہ کو جوبائیڈن کی تجاویز پر حماس کے ردعمل کا انتظار ہے ۔اسرائیلیوں کے مطابق نیتن یاہو کا اپنے مقاصد پورے ہونے تک مستقل جنگ بندی کے لیے رضامند ہونے کا ارادہ نہیں ہے ۔واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل، حماس جنگ بندی کا نیا منصوبہ پیش کرتے ہوئے حماس سے منصوبہ قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔امریکی صدر نے کہا کہ یہ تنازع کو ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے ، مجوزہ منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ہے ۔