میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے یوٹیلیٹی اسٹورز ضروری سامان سے خالی

کراچی کے یوٹیلیٹی اسٹورز ضروری سامان سے خالی

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کے یوٹیلٹی اسٹور ان چیزوں سے خالی نظر آتے ہیں جن پرحکومت نے سبسڈی دی ہے ۔ شہریوں کو اسٹوروں پر چینی بھی دستیاب نہیں ہے۔کراچی کے بیشتر یوٹیلٹی اسٹورز سامان سے خالی نظر آتے ہیں۔۔ سستے آٹے کے بعد اب سستی چینی بھی یوٹیلٹی اسٹورز سے غائب ہوگئی ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کے چکر کاٹتے شہری شکوے شکایتیں کرتے نظر آرہے ہیں۔670 روپے کے دس کلو آٹے کا کوٹا بھی کم کردیا گیا ہے۔ ہر دوسے چار دن بعد صرف ایک اسٹور کیلئے پچاس تھیلے دیے جارہے ہیں ۔ جو طلب سے انتہائی کم ہیں۔یوٹیلٹی اسٹورز انتطامیہ کا بتانا ہے کہ چینی کا ٹینڈر نہ ہونے کے باعث تین ہفتوں سے چینی نہیں آرہی ہے۔ جبکہ سستے آٹے کا کوٹا پہلے سے مزید کم کردیا گیا ہے۔ .


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں