میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کاجلد نئی بسوں کیساتھ ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان

حکومت کاجلد نئی بسوں کیساتھ ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیرِ اطلاعات و ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے آرکائیوز کمپلیکس کلفٹن کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لئے تیز ترین اقدامات کررہی ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ اپنے لوگوں کو بہترین، سستی اور آرام دہ سہولیات مہیا کرے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ ،سندھ کابینہ سے 500 نئی پیپلز بسوں کی فراہمی کے لئے درخواست کررہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ کابینہ اسے منظور کرلے گی۔انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے سندھ حکومت نے بہت تیزی سے پبلک ٹرانسپورٹ مسائل حل کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پیپلز ٹیکسی سروس بھی شروع کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو سستی اورآرام دہ ٹرانسپورٹ مہیا کریں اور ٹرانسپورٹ کی موجودہ سہولتوں کو مزید بہتر بنائیں گے۔انہوں نے صحت عامہ کے حوالے سے آگہی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نگلیریا وائرس دوبارہ جنم لے رہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں