میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت ٹرین حادثہ،ہلاکتیں 300 ، زخمیوں کی تعداد 900 سے متجاوز

بھارت ٹرین حادثہ،ہلاکتیں 300 ، زخمیوں کی تعداد 900 سے متجاوز

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارتی ریاست اڑیسہ میں دو بھارتی مسافر ٹرینوں کے تصادم سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 300سے زائد ہو گئی ہے 900سے زائد افراد زخمی ہیں۔فرانسیسی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اس ریل حادثے کو دو دہائیوں سے زائد کے عرصے میں ملک کا سب سے مہلک ترین حادثہ قرار دیا گیا ہے،اڑیسہ فائر سروسز کے ڈائریکٹر جنرل سدھانشو سارنگی نے کہا کہ ریسکیو کا کام ابھی بھی جاری ہے اور بہت سے (افراد) شدید زخمی ہیں۔رائٹرز کی ویڈیو فوٹیج میں ہفتے کی صبح بھی پولیس اہلکاروں کو سفید کپڑوں میں ڈھکی لاشوں کو ریلوے پٹریوں سے ہٹاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ٹرینوں کا یہ تصادم جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً شام 7 بجے اس وقت ہوا جب بنگلور سے ہاوڑہ، مغربی بنگال جانے والی ہاوڑہ سپر فاسٹ ایکسپریس کولکتہ سے چنئی جانے والی کورومنڈیل ایکسپریس سے ٹکرا گئی تھی۔ریاست کے چیف سیکرٹری پردیپ جینا نے ٹوئٹر پر کہا کہ حادثے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اوڑیسہ کے بالاسور ضلع میں 200 سے زیادہ ایمبولینسوں اور 100 اضافی ڈاکٹروں کو جائے حادثہ پر بلالیا گیا تھا۔ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا کہ بچ جانے والے افراد کو تلاش کرنے کے لیے امدادی کارکنان تباہ شدہ ٹرینوں میں سے ایک پر چڑھے ہیں، مسافر مدد کے لیے دہائیاں دے رہے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں