میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پٹرولیم کی قیمت میں اضافہ ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کا اڈیالہ جیل سے قیدیوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگانے کا حکم

پٹرولیم کی قیمت میں اضافہ ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کا اڈیالہ جیل سے قیدیوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگانے کا حکم

جرات ڈیسک
هفته, ۴ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اڈیالہ جیل سے قیدیوں کو کچہری لانے کی بجائے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگانے کا حکم دیدیا ۔ ہفتہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ عطا ربانی نے ماتحت ججز کو احکامات جاری کر دئیے جس کے مطابق ملزمان جن کے چالان ابھی جمع نہیں ہوئے ان کی حاضری جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے لگائیں تاکہ گاڑیوں کے جیل کے چکر اور سرکاری وسائل کی بچت ہو سکے ، سرکلر کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد قومی خزانے کو نقصان سے پہنچانے کے لیے اقدام اٹھایا گیا ، دن گیارہ بجے سے ایک بجے تک ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کے لیے پانچ جوڈیشل مجسٹریٹ مقرر ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں