میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرول پر 8 روپے سبسڈی دے ر ہے ہیں ،ڈیزل پرنقصان 23 کا رہ گیا،وزیر خزانہ

پیٹرول پر 8 روپے سبسڈی دے ر ہے ہیں ،ڈیزل پرنقصان 23 کا رہ گیا،وزیر خزانہ

ویب ڈیسک
هفته, ۴ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نے کہا ہے کہ حکومت اب بھی پیٹرول پر 8 روپے سبسڈی دے رہی ہے اور 23 روپے کا نقصان ڈیزل میں رہ گیا ہے، اگرپیٹرول کی قیمت نہ بڑھاتے تو روپیہ مزیدگرتا اور مزید مہنگائی آتی،10 تاریخ کو بجٹ میں کافی معاملات سمٹ جائیں گے۔ ایک انٹرویومیں مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پچھلی حکومت کے معاہدے کے مطابق پیٹرول 2 ماہ پہلے ہی 30 روپے مہنگا ہوجانا چاہیے تھا، اگرپیٹرول کی قیمت نہ بڑھاتے تو روپیہ مزیدگرتا اور مزید مہنگائی آتی۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جون کے مہینے میں بجلی کی قیمتیں بڑھنے کا کوئی امکان نہیں، ہمیں شارٹ ٹرم پر مہنگی ایل این جی خریدنا پڑ رہی ہے، کوئلے کی قیمتیں ایل این جی سے بھی زیادہ ہوگئی ہیں،کوئلے سے بننے والی بجلی پر فیول کا خرچہ 30 روپے آرہا ہے، ایک ڈیڑھ ماہ مشکل گزریں گے، پھرآسانی ہوگی۔وزیرخزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کے سامنے توانائی بچانیکی سفارشات رکھیں گے، حکومت جانے سے3 روزپہلے پی ٹی آئی حکومت نے روس کو خط لکھا تھا جس کا آج تک جواب نہیں آیا، اگر روس 30 فیصد سستی گندم اور تیل دیگا تو لے لیں گے،ہم روس سے گندم خریدنے کیلئے بات کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں معلوم ہے کہ آئی ایم ایف نے کیا شرائط رکھی ہیں، عمران خان نے آئی ایم ایف سے کہا تھا سبسڈی نہیں دیں گے،لیویز لگائیں گے،کاش عمران خان اور شوکت ترین آئی ایم ایف سے ایسا معاہدہ کرکے نہ جاتے، عمران خان کو ملک کو اس حالت میں دھکیلنے کا کوئی حق نہیں تھا، عمران خان ملک کے لیے دشواریاں پیدا کر رہے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں