میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرائیوٹ اسکولزکا 15جون سے اسکول کھولنے کا اعلان

پرائیوٹ اسکولزکا 15جون سے اسکول کھولنے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے ستمبر تک اسکولز بند رکھنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے 15جون سے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ امدادی پیکج، ٹیکسوں میں پانچ سال تک چھوٹ سمیت دیگر مطالبات بھی پیش کر دیئے ہیں۔بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے صدر پرویز ہارون،علیم قریشی ،معراج صدیقی اور دیگر رہنما?ں نے کہا کہ ملک میں ڈھائی کروڑ بچے پہلے ہی آو ٹ آف اسکول ہیں حکومت کے ستمبر تک اسکول بند رکھنے کے فیصلے نے مزیدپانچ کروڑبچوں کو تعلیم سے دور کر دیا ہے ہم یقین دلاتے ہیں تمام تعلیمی ادارے اور مدارس موثر طریقے سے احتیاطی تدابیر اختیار کر کے دیگر اداروں اور دفاتر کے لیے مثال ثابت ہونگے۔ پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے رہنما?ں کا کہنا تھا کہ اسکولوں کے بند رکھنے سے نہ صرف لاکھوں اور کروڑوں طلبہ ہی متاثر ہورہے ہیں بلکہ اساتذہ خصوصاً خواتین اساتذہ کیونکہ ان کی ان کی تعداد عام طور سے کافی زیادہ ہے اسکول کے اکاو ¿نٹ سیکشن، کلرک حضرات، پیون، ماسیاں، چوکیدرار، بچوں کی اسکول وین کے ڈرائیور، بک سیلرز، اسٹیشنرز، کینٹین والے، پرنٹرز، پبلشرز بھی بے روزگاری اور فاقہ کشی پر مجبور ہوجائیں گے۔ پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے ستمبر تک اسکولز بند رکھنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے چھٹی سے دسویں تک سکینڈری سیکشن کے طلبائ￿ و طالبات کے لیے 15جون سے اسکول کھولیں گے۔ کلاس 3تا5جماعت کے طلبائ￿ و طالبات کے لیے یکم جولائی سے اور تما م طلبہ کے لیے 10جولائی سے اسکول کھول دیں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم، چیف جسٹس آف پاکستان، آرمی چیف، وزیرائے اعلیٰ اور گورنرز سے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز کے تحت دیگر شعبہ کی طرح اسکولز بھی کھولنے کی اجازت دی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں