میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف کی ضمانت،کمرہ عدالت  میں نعرے بازی ،  جج کا برہمی کا اظہار

شہباز شریف کی ضمانت،کمرہ عدالت میں نعرے بازی ، جج کا برہمی کا اظہار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر لیگی اراکین نے کمرہ عدالت میں نعرے بازی شروع کر دی۔شہباز شریف کی عبوری ضمانت منظو ر ہونے پر لیگی وکلا نے کمرہ عدالت میں نعرے بازی شروع کر دی جس پر جسٹس طارق عباسی نے برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس طارق عباسی نے ریمارکس دیے کہ جو عدالتی تقدس کا خیال نہیں کر رہے ان کو بتا دیں حکم واپس بھی لے سکتے ہیں، عدالتی نوٹس پر شہباز شریف کے امجد پرویز نے وکلا اور کارکنوں کو خاموشی اختیار کرنے کی ہدایت کی۔وکیل مسلم لیگ لائرز فورم نے کہا کہ سادہ کپڑوں میں ایجنسیوں کے افراد ہیں جو نعرے بازی کر رہے ہیں، جس پر جسٹس طار ق عباسی نے کہا کہ سادہ کپڑوں میں بھی آپ کی پارٹی کے ہی لوگ ہیں۔جسٹس طارق عباسی نے ریمارکس دیے کہ کمرہ عدالت میں نعرے بازی کرنے پر ہم آرڈر میں ایک پیرا بھی لکھوا سکتے ہیں۔خیال رہے کہ نیب کی گرفتار ی سے بچنے کے لیے شہباز شریف نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی جسے لاہور ہائیکورٹ نے منظور کرتے ہوئے نیب کو 17جون تک شہباز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں