میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دفاعی بجٹ کی جو بھی ضرورت ہوگی وہ پوری کی جائیگی، مشیر خزانہ

دفاعی بجٹ کی جو بھی ضرورت ہوگی وہ پوری کی جائیگی، مشیر خزانہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی نمبر ایک ترجیح ملک کا دفاع ہے اس میں کوتاہی نہیں کی جاسکتی، دفاعی بجٹ کی جو بھی ضرورت ہوگی وہ پوری کی جائے گی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کا اختیار ہے وہ کسی کوسبسڈی دے یا نہیں اس لیے صوبائی حکومتوں کے معاملات پروفاقی حکومت مداخلت نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعداشیا کی قیمتوں میں کمی آنی چاہیے، صوبائی حکومتوں کو دیکھنا چاہئے اشیاکی قیمتوں میں کیوں کمی نہیں ہورہی، پاکستان میں قیمتیں کنٹرول کرناوفاق اورصوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔مشیر خزانہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی 30روپے فی لیٹر لیا جارہا ہے جب کہ حکومت پٹرول پر 17 فیصد ٹیکس لیرہی ہے، کسی بھی اشیاکی ڈسٹریبویشن صحیح نہ ہوتوبحران آجاتاہے، مہنگائی کی شرح 11فیصدسیکم ہوکر8 فیصدہوگئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزیدکم ہوئیں تومہنگائی میں بھی کمی آئیگی۔مشیرخزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمبر ایک ترجیح ملک کا دفاع ہے اس میں کوتاہی نہیں کی جاسکتی، افواج پاکستان اور وزیراعظم سب ملکر دفاعی بجٹ طے کرتے ہیں اس لیے دفاعی بجٹ کی جو بھی ضرورت ہوگی وہ پوری کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں