کوروناسے مزید 76 افراد جان کی بازی ہار گئے
شیئر کریں
ملک میں کورونا سے مزید 76 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1729 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 83292 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سندھ میں 555 اور پنجاب میں کورونا سے 570 افراد انتقال کرچکے ہیں۔کراچی کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اب تک کورونا کے 26281 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 555 میں سے 453 اموات صرف کراچی میں ہوئی ہیں۔ جب کہ خیبر پختونخوا میں 500 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 51 ، اسلام آباد 34 ، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔بدھ کے روز ملک بھر سے کورونا کے مزید 5002 کیسز اور 76 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں جن میں سندھ میں 1824 کیسز اور 29 اموات، پنجاب 1639 کیسز 30 ہلاکتیں،خیبر پختونخوا سے 476 کیسز اور 10 ہلاکتیں، اسلام آباد 295 کیسز 4 ہلاکتیں، بلوچستان 710 کیسز اور 2 ہلاکتیں، گلگت بلتستان سے 45 کیسز، آزاد کشمیر سے 13 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔سندھ سے بدھ کو کورونا کے مزید 1824 کیسز اور 29 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کی گئی۔صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 32910 ہوگئی ہے جب کہ اموات 555 تک جا پہنچی ہیں۔صوبہ سندھ میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 16022 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ شہر کراچی کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اب تک کورونا کے 26281 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 555 میں سے 453 اموات صرف کراچی میں ہوئی ہیں۔