میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فشر مین کو آپریٹو کو 3 سال میں 1 ارب50 کروڑ کا نقصان

فشر مین کو آپریٹو کو 3 سال میں 1 ارب50 کروڑ کا نقصان

ویب ڈیسک
هفته, ۴ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کو ایڈمنسٹریٹر زاہد بھٹی کی 3 سالہ مدت کے دوران ایک ارب 50 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ، روزانہ 12 کروڑ روپے کی مچھلی جمع کر کے 2 کروڑ کی مچھلی ظاہر کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ مچھیروں نے 15 رکنی بورڈ بنانے اور چیئرمین کے الیکشن کا مطالبہ کردیا ہے ۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ کے رہنماؤں سلیم دیدک ، ڈاکٹر محمد یوسف ، فیض محمد جاموٹ ، حاجی سلیمان ماڑی والے اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی تین ماہ کے لئے آئے اور انہوں نے ایک سال عہدے پر رہنے کے بعد مزید ایک سال کا کنٹریکٹ لے لیا ، کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد عدالتی احکامات پر مزید ایک سال عہدے پر موجود رہے ہیں سوسائٹی کے 7 ممبران ماہی گیر علاقوں سے منتخب ہوتے ہیں اور 8 ممبر حکومت تعینات کرتی ہے جس کے بعد چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کیا جاتا ہے اس طرح تمام فیصلے 15 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں ہوتے ہیں لیکن سوسائٹی میں 4 سال سے الیکشن نہیں ہوئے۔ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ سوسائٹی کی ہر سال آڈٹ کروانا ضروری ہے جو کہ کئی سال سے نہیں ہوئی سوسائٹی کو نقصان اور آمدن کی آڈٹ کروانے کے ساتھ ساتھ نیب ، ایف آئی اے یا اینٹی کرپشن سندھ سے انکوائری کروائی جائے، انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کی مارکیٹ کا کرتا دھرتا افسر دانش ہے ، جس جو تمام انکوائری میں کلین چٹ دی گئی ہے دانش لیگل ایڈوائزر کا رشتہ دار ہے اور اسے تمام فیور دی جا رہی ہے کرپشن کرنے والے کے خلاف کوئی انکوائری نہیں کی جاتی اور محنت کرنے والوں کے خلاف انکوائریز ہو رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں