میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سچ یہ ہے کہ الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی

سچ یہ ہے کہ الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی

ویب ڈیسک
هفته, ۴ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

اس وقت پاکستان میں کوئی آئین نہیںہے ،آزاد معاشرے آئین و قانون کے مطابق چلتے ہیں،آئین کے تحفظ کی جد وجہد کے لیے نکلے ہیں ،سیاست میں پکی دشمنیاں نہیں ہوتیں، اختلافات ہوتے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو رہا کیا جائے ، اجتماعی دانش سے ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں،پاکستان میں جتنے بھی الائنسز بنے ہیں وہ اس بات پر بنے کہ کس حکومت کو گرانا ہے اور کس کو بٹھانا ہے ، ہمارا یہ واحد الائنس ہے جس کی بنیاد ہے کہ آئین کی بالادستی کرنی ہے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی ،تحریک کے مرکزی رہنما اسد قیصر ، بی این پی مینگل کے رہنما ثنا اللہ بلوچ ،ایم ڈبلیوایم کے اسد عباس نقوی نے لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی ہے ، نواز شریف سے امید تھی کہ وہ کہیں گے کہ ہم یہ الیکشن ہار گئے ،سیاسی لوگ بیٹھ کر اس چوری کا علاج نکال سکتے ہیں،ہم نے تحریک شروع کی ہے ، کسی کو گالی نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں گندم اسیکنڈل میں نگراں وزیراعظم انوارلحق کاکڑ ،محسن نقوی اور دیگر جو ملوث ہیں ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے ۔رہنمائوں نے بعد ازاں سینئر قانون اعتزاز احسن سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کر کے موجودہ صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں