میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پارلیمنٹ ہاؤس میں سیکورٹی فورسز کے جوان مورچہ زن ، فرضی مشق

پارلیمنٹ ہاؤس میں سیکورٹی فورسز کے جوان مورچہ زن ، فرضی مشق

ویب ڈیسک
هفته, ۴ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پارلیمنٹ ہاؤس میں سیکورٹی فورسز کے جوان مورچہ زن ہوگئے ، سات سے زائد فرضی گھس بیٹھیے گرفتار یرغمال رہا کروالئے گئے ، فرضی زخمیوں کو اٹھانے ، آگ بجھانے کی بھی مشق کی گئی، منہ پر چادریں ڈالے حملہ آوروں کو پولیس گاڑی لے کر چلی گئی، بکتر بندگاڑیاں طبی عملہ بھی موجود تھا، ناگہانی صورتحال ممکنہ ناخوشگوار واعہ سے نمٹنے کی بھی مشق کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پارلیمینٹ ہاؤس میں نماز جمعہ کے بعد سیکورٹی اور ممکنہ نگہانی صورتحال کے حوالے سے ہنگامی مشق کی گئی۔ پولیس کمانڈوز انسداددہشت گردی فورس، اسلام آباد پولیس، رینجرز رسکیو115فائربرئگیڈ نے حصہ لیا ۔ فرضی دہشت گردی کے حملہ کو ناکام بنادیا گیا۔پارلیمان کے گراؤنڈ فلور پر دفاتر میں فرضی طور پر یرغمال عملے کی بازیابی کے سیکورٹی جوان جگہ جگہ مورچہ زن ہوگئے ۔ چادروں سے چہرے چھپائے حملہ آور ہاتھ اٹھائے باہر آئے ۔ ناگہانی صورتحال سے بچنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی تیاریاں کا جائزہ لیا گیا ۔ پارلیمنٹ ہاوس میں ایس پی سیکورٹی اقبال حسین اور قومی اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز محمد اشفاق نے آپریشن کو لیڈ کیا۔ سی ڈی اے ریسکیو 1122،فائر بریگیڈ بم ڈسپوزل سمیت دیگر اداروں کے اہلکاروں نے بھی مشق میں شرکت کی سیکیورٹی اہلکاروں نے پارلیمنٹ بلڈنگ میں سرچ اور ریسکیو کی فرضی مشق کی آگ بجھانے اور ملازمین کو بلڈنگ سے باہر نکالنے کا مظاہرہ بھی کیا گیا. پارلیمنٹ کی عمارت کے مخصوص حصوں میں فرضی کمانڈو آپریشن کیا گیا، فرضی مشق میں سیکیورٹی اہلکاروں کی استعداد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا سالانہ بنیادوں پر فرضی مشق کا انعقاد یقینی بنانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ سات حملہ آوروں کو گرفتار دیکھ پارلیمینٹ ہاؤس کے ملازمین نے سیکورٹی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔فرضی مسلح حملہ آوروں نے اچانک پارلیمنٹ ہاوس کے مختلف حصوں پر کنٹرول سنھبال لیا تھا ۔ کمانڈوز پولیس نے فوری ایکشن کیا ۔حملے کو کاونٹر کرنے کے لئے کوئیک ریسپانس فورس پاسبان فورس سمیت دیگر دستے ہنگامی طورپر پارلیمنٹ ہاوس کے احاطے میں داخل ہوئے ۔ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو گھیر لیا ۔گرفتار کرلیا گیا اور یرغمالی باہر آئے ، بعدازاں پارلیمینٹ کے تمام سات گیٹس پر سیکورٹی کا معائنہ کیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں