شمالی وزیرستان میں دہشت گردی، پاک فوج کے 6جوان شہید
شیئر کریں
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلا ک اور چھ فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ۔آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق فوج اور دہشتگردوں کے درمیان شمالی و زیرستان کے ضلع کے علاقے دیر دونی میں جمعرات کو پیش آیا ۔پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بڑی بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ۔پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بڑے موثر طریقہ سے دہشتگردوں کے مرکز کو نشانہ بنایا جسے نتیجے میں تین دہشتگرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے تاہم فائرنگ کے دور ان بہادری سے لڑتے ہوئے چھ فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا ۔ شہداء میں حوالدار سلیم خان عمر 36سال سکنہ ٹانک ، نائیک جاوید اقبال عمر 37سکنہ ضلع کوہاٹ ، سپاہی نذیر خان عمر 26سال سکنہ ضلع بنوں ، سپاہی سید رجب حسین عمر 22سکنہ ضلع اوورکزئی اور سپاہی بسم اللہ جان عمر 22سکنہ ضلع خیبر شامل ہیں ۔آئی ایس پی کے بیان کے مطابق واقعہ کے بعد دہشتگردوں کو ختم کر نے کیلئے علاقے میں آپریشن شرورع کیا گیا ۔ بیان میں کہاگیاکہ ددہشتگردی کے خلاف پاکستان کے سکیورٹی فورسز کارروائی جار ی رکھیں گی ایسی قربانیاں ہمارے بہادر فوجیوں کے عزم کو مزید مضبوط کرینگے ۔