میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاہور ہائیکورٹ نے مراد سعید کوغیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے مراد سعید کوغیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روک دیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے مراد سعید کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں مراد سعید نے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔عدالت نے مراد سعید کے خلاف وفاق اور تمام صوبوں سے تمام مقدمات کا ریکارڈ منگوا لیا۔عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مراد سعید سابق وفاقی وزیر رہ چکے ہیں جن پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اور متعلقہ ادارے مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کر رہے۔ درج مقدمات میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوکر ضمانت کروانا چاہتا ہوں۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے اور متعلقہ عدالتوں تک رسائی کے لیے کارروائی روکنے کا حکم دے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں