بھگوڑے اپنی عدالت چلاتے ہیں! گمبھیر کی طنزیہ ٹوئٹ
شیئر کریں
انڈین پریمئیر لیگ (ا?ئی پی ایل) میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر اور رائل چیلنجر بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی سے میدان پر ہونے والی تلخ کلامی کے بعد تنقید کی زد میں ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم پی اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر نے واقعہ کے بعد پہلی ٹوئٹ داغ دی ہے، انہوں نے لکھا کہ ‘‘وہ شخص جو ‘دباؤ’ کا حوالہ دیکر دہلی کرکٹ سے بھاگ گیا جبکہ کرکٹ کی فکر کے بجائے پی ا?ر بیچنے کیلئے بے چین نظر آتا ہے! یہ کلیوگ ہے، جہاں بھگوڑے اپنی عدالت چلاتے ہیں!’’۔گمبھیر کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں یہ واضح نہیں کہ انہوں نے کس کا حوالہ دیا ہے۔گزشتہ دنوں لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر اور اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلے کے وقت موجود عینی شاہدین سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ گوتم گمبھیر کی جانب سے معاملے کو ہوا دی گئی۔