الطاف حسین کی دھمکی،متحدہ پاکستان کے کارکن خطرے میں
شیئر کریں
( رپورٹ ہارون صدیقی) متحدہ لندن کے قائد الطاف حسین کی جانب سے متحدہ پاکستان اور پی ایس پی متحدہ پاکستان میں ضم ہونے والے کارکنوں کو دھمکی دینے کے بعد متحدہ پاکستان کے سرگرم کارکنوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ جیل میں موجود متحدہ لندن کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے اور نیٹ کو ختم کرنے کی حکمت عملی بھی بنالی گئی ہے تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عظیم احمد طارق کی برسی کے موقع پر متحدہ پاکستان کے بہادر آباد مرکز پر مصطفی کمال کے بیان پر اعتراض کرنے والے بزرگ کارکن شہزادہ عمران کو متحدہ پاکستان میںضم ہونے والے پی ایس پی کے کارکنوں کی جانب سے زدو کو ب کئے جانے والی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متحدہ لندن کے قائد الطاف نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے شہزادہ عمران کو زدو کوب کرنے والے متحدہ پاکستان کے کارکنوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ دور بدلے گا یہ وقت کی بات ہے ‘‘ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ متحدہ لندن کے کارکنوں اور ذمہ داروں کو پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کے جو دہشت گرد گروپ بناکر زدوب کوب کررہے ہیں ان کی مخبریاں کرکے انہیں گرفتار کروارہے ہیں جیلوں میں جاکر اسیروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں میں انہیں بتادینا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سب کچھ دیکھ رہا ہے اس کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں میں دہشت گردوں کو واضح الفاظ میں یہ بھی بتادینا چاہتا ہوں کہ دور بدلے گا یہ وقت کی بات ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی الطاف حسین اسی طرح کی دھمکیاں دیتے تھے جس کے بعد ان کے ٹارگٹ کلروں کی جانب سے کارروائیاں شروع کردی جاتی تھیں ذرائع کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کی جانب سے متحدہ پاکستان اور پی ایس پی سے متحدہ پاکستان میں ضم ہونے والے کارکنوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے خاص طور پر ان کارکنوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جو شہزادہ عمران کو تشدد کرتے ہوئے ویڈیو میں آئے ہیں اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پی اپی یس متحدہ پاکستان میں ضم ہونے والے کارکنوں کو خاص طور پر احتیاط برتنے کا کہا گیا ہے اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی اداروں میں جیل میں موجود متحدہ لندن کے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں موجود متحدہ لندن کے دہشت گردوں کا مضبوط نیٹ ورک اب بھی موجود ہے اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ متحدہ لندن کے کورنگی سیکٹر کے سابق انچارج رئیس مما سے گذشتہ دنوں تحقیقاتی اداروں کی جانب سے کی جانے والی ایک تفتیش میں بعض اہم انکشافات ہوئے تھے جس کے بعد عید سے ایک دن قبل متحدہ لندن کے ایک بڑے نیٹ ورک کا خاتمہ کیا گیا تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ رئیس مما کے علاوہ بھی جیل میں متحدہ لندن کے بعد دہشت گرد خفیہ طور پر متحدہ لندن کا نیٹ ورک چلارہے ہیں ان کی ملاقاتوں کے ذریعے انہیں پیغام دیئے جاتے ہیں اور وی ملاقاتی ان پیغامات کو آگے پہنچانے کا ذریعہ ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ادار وں نے متحدہ لندن کے اسیر دہشت گردوں کی ملاقاتوں کی تفصیلات بھی جمع کرنا شروع کردی ہیں۔