میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، ڈیمالیشن سپر وائزی کمیٹی کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، ڈیمالیشن سپر وائزی کمیٹی کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے 8 ماہ قبل بنائی گئی ڈیمالیشن سپر وائزی کمیٹی کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کمیٹی کے 6 ممبران سے جواب طلب کرلیا ہے ۔ ڈیمالیشن سپروائزی کمیٹی میں جن افسران کو شامل کیا گیا تھا وہ غیر قانونی تعمیرات کرنے والی سسٹم مافیا کے اہم کردار ہیں اور کمیٹی ممبر ہوتے ہوئے انہوں نے اپنی تعیناتی کے علاقوں میں اربوں روپے کی غیر قانونی تعمیرات کرائی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے 15 ستمبر 2022ء کو غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے حوالے سے ڈیمالیشن سپروائزی کمیٹی بنائی تھی اس کمیٹی کا کام غیر قانونی تعمیرات کو روکنا اور جو تعمیرات ایس بی سی اے قوانین کے خلاف ہوئی ہیں ان کے خلاف کارروائی کرنا تھا ذرائع کا کہنا ہے کہے ڈی جی نے ڈیمالیشن سپروائزی کمیٹی میں ایس بی سی اے کے ان افسران کو ہی کمیٹی کا ممبر بنایا جو کراچی میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہیں یہی وجہ ہے کہ 8 ماہ کا عر صہ گزرنے کے باوجود اس کمیٹی کی کارکردگی صفر رہی ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 ماہ بعد ڈی جی اسحاق کھوڑو نے سپر وائزی کمیٹی کی کارکردگی کو صفر قرار دیتے ہوئے لیٹر نمبر SBCA/DD(Admin-P-I)2023/596 کے تحت ڈیمالیشن سپراوائزی کمیٹی کے 6 ممبران انجینئرراشد حسین ناریجو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد حسین خشک ، عمران رضوی، انجینئر مبشر خانزادہ ، راحیل اور اورنگزیب علی خان سے وضاحت طلب کی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ لیٹر 28 اپریل 2023ء کو نکالا گیا اور کمیٹی کے 6 ممبران کو تین دن میں اپنا جواب جمع کرانے کے لیے کہا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں شامل ممبران کی جانب سے جمع کرانے کے لیے کہا گیا ذرئاع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں شامل ممبران کی جانب سے تادم تحریر ڈی جی کو کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ تادم تحریر ڈی جی کو کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ لیٹر کے حوالے سے سسٹم مافیا کے ذمہ داروں نے کمیٹی ممبران کو یقین دلایا ہے کہ ان کے خلاف وہ کسی قسم کی کوئی محکمہ جاتی کارروائی نہیں ہونے دیں گے اور ڈی جی سے مذکورہ لیٹر جلد واپس لینے کا دبائو ڈالیں گے واضح رہے کہ عید کے بعد سے ڈی جی اسحاق کھوڑو ایک بے اثر ڈائریکٹر جنرل بن گئے ہیں اور ان کے احکامات کو سسٹم مافیا کے افسران اہمیت نہیں دے رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں