میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فردوس عاشق نے اسسٹنٹ کمشنرکوبھرے بازارمیں ذلیل کردیا،سوشل میڈیاپرتنقید

فردوس عاشق نے اسسٹنٹ کمشنرکوبھرے بازارمیں ذلیل کردیا،سوشل میڈیاپرتنقید

ویب ڈیسک
منگل, ۴ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کے لیے نازیبا الفاظ کے استعمال پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے اتوار کے روز سیالکوٹ بازار کا دورہ کیا تھا اور وہاں فروخت کی جانے والی اشیا کے معیار کا جائزہ لیا۔تاہم معاون خصوصی نے جب دیکھا کہ فروخت کیے جانے والے تازے پھل ان کے معیار کے مطابق نہیں تو انہوں نے ایک اسٹال پر اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف پر انتہائی غیر مہذب انداز میں تنقید کی اور اس موقع پر نامناسب الفاظ کا استعمال بھی کیا۔مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ‘غذائی اشیا کا معیار کم ہونے’ پر فردوس عاشق اعوان کو خاتون اسسٹنٹ کمشنر پر چیختے اور انہیں ڈانٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان اس وقت تک سونیا صدف کو ڈانٹتی رہیں جب تک وہ مذکورہ مقام سے چلی نہ گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے معاون خصوصی کو وضاحت دینے کی کوشش کی تھی لیکن فردوس عاشق اعوان نے ان کی ایک نہ سنی۔سونیا صدف نے وضاحت دینے کی کوشش کی تھی کہ شدید گرمی کی وجہ سے پھلوں کی کوالٹی متاثر ہوئی لیکن فردوس عاشق نے آرام سے معاملہ نہیں نمٹایا بلکہ کہا کہ یہ آپ کے عملے کا فرض ہے کہ پھلوں کا معیار چیک کریں کیونکہ آپ کو اس کی تنخواہ دی جاتی ہے۔ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان کو کہتے ہوئے سنا گیا کہ ‘آپ کی حرکتیں ہی نہیں ہیں اے سی والی’۔فردوس عاشق اعوان نے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ جس نے آپ کو اے سی لگایا ہے ہم اس سے پوچھتے ہیں، جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر وہاں سے چلی گئیں اور فردوس عاشق اعوان اس کے بعد بھی بولتی رہیں۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے واقعے سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے، ہم آرام سے بھی بات کرسکتے ہیں۔سونیا صدف کا کہنا تھا کہ گرمی کا موسم ہے کوئی پھل اگر خراب ہو بھی گیا ہے تو انسانی غلطی کا بھی چانس ہوتا ہے۔واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خاتون اے سی سے بدسلوکی اور نامناسب زبان کے استعمال پر فردوس عاشق اعوان کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور اس حوالے سے ٹوئٹر پر ان کے نام کا ہیش ٹیگ بھی ٹاپ ٹرینڈ رہا۔علاوہ ازیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے کہا کہ ‘سیالکوٹ کے رمضان بازار میں اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ پیش آئے ناخوشگوار واقعے پر افسوس ہوا’۔انہوں نے کہا کہ ‘ میں ذاتی طورپر اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو جانتا ہوں وہ ذمہ دار اور قابل افسر ہیں خواتین کا ہمارے معاشرے کے گورننس سسٹم میں کردار انتہائی خوش آئند ہے جسے سراہا جانا چاہیے’


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں