میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورنا مرض سے بحالی کا تناسب حوصلہ افزا لگتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کورنا مرض سے بحالی کا تناسب حوصلہ افزا لگتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
پیر, ۴ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہفتہ اوراتوارکے درمیان کورونا کے مزید 363 مثبت کیس ظاہرہوئے ہیں اورمزید 214 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پہلی بار ہے کہ بحالی کا تناسب حوصلہ افزا لگتا ہے لیکن مقامی پھیلا ئوکے کیس اب بھی بڑھ رہے ہیں۔ اتوار کواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 3032ٹیسٹ کروائے گئے جن میں 363 نئے کیسز یا 11.9 فیصد ٹیسٹ تشخیص ہوئے ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت نے اب تک 64،052 نمونوں کا تجربہ کیا ہے اور ان میں 7465 کیسز کا پتہ چلا ہے جو مجموعی ٹیسٹوں میں 11.7 فیصد ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہاکہ آٹھ مریض وائرس کا شکار ہوگئے جن کی ہلاکتوں کی تعداد 130 ہے جو کل مریضوں کا 1.7 فیصد ہے ،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری بحالی کا تناسب نسبتا بہتر ہے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ 5780 مریض زیر علاج ہیں جن میں 4638 گھریلو تنہائی میں ، 615 تنہائی مراکز میں اور 527 مختلف اسپتالوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 76 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں سے 17 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔کراچی کا ڈیٹا بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 363 میں سے 231 کراچی سے متعلق ہیں، ضلع وسطی ، 55 جنوبی ، 45 وسطی ، 28 مغرب ، 21 کورنگی اور 15 ملیر میں 67 کیسز کا پتہ چلا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ اور گھوٹکی میں مقامی ٹرانسمیشن کے مزید کیس سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ لاڑکانہ میں 30 ، گھوٹکی 21 کیس ، حیدرآباد 13 ، شہید بینظیر آباد 13 ، خیر پور 10 ، جیکب آباد نو ، سکھر آٹھ ، مٹیاری 2 اور دادو میں ایک کیس ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ مقامی پھیلا کافی تشویشناک ہے ۔ انہوں نے کہاہم نے اس پر قابو پانے کی کوشش کی ہے لیکن لوگ ایس او پیز کی پرواہ نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی معاشرتی فاصلے کو نظرانداز کرتے ہیں وزیراعلی سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صحت کے اصولوں کا خیال رکھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں