میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صحافت کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں ، یوم آزادیٔ صحافت پر سیاسی رہنماؤں کے پیغامات

صحافت کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں ، یوم آزادیٔ صحافت پر سیاسی رہنماؤں کے پیغامات

ویب ڈیسک
پیر, ۴ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے یوم آزادی صحافت کے موقع پر قلم کی حرمت کیلئے لازوال قربانیاں دینے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ آزادیِ اظہار مہذب جمہوری معاشرے کی اساس اور انسان کا بنیادی حق ہے ،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اظہار رائے کے بنیادی، آئینی اور قانونی حق پر کامل یقین رکھتی ہے ،آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرتے رہیں گے ۔ اتوار کو اپنے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ یوم آزادی صحافت کے موقع پر قلم کی حرمت کیلئے لازوال قربانیاں دینے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ شہدائے صحافت کو سلام جنہوں نے اپنے لہو سے حْریت فکر کی شمع کو فروزاں رکھا۔وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حق اور سچ کی آواز کو بلند کرنے کیلئے صحافی برادری کا کردار قابل تحسین ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت میڈیا کو دبانے اور اسے پروپیگنڈا کی ذاتی مشین بنانے والی کوششوں سے باز آ جائے ۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مذکورہ کوششوں کا مقصد میڈیا کو اپنے مخالفین پر جبر کیلئے ایک آلے کے طور استعمال کرنا ہے ،تحریک انصاف کی فسطائیانہ حکومت کے دوران پریس کی آزادی کی سالانہ درجہ بندی میں پاکستان کی تنزلی ہوئی ہے ۔شہباز شریف نے عالمی یوم صحافت پر میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ حکومت میڈیا ہاؤسز اور کارکنان کے درمیان واجبات کی ادائیگی اور سروس کے تحفظ کیلئے مصالحتی عمل کا جلد از جلد آغاز کرے ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والانے کہا کہ آزادانہ پریس معاشروں میں جمہوری رویوں کو فروغ دینے کے لئے لازمی ہے ،صحافیوں کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،آزادی صحافت کو دبانے کی مذمت کرتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا کہ سچائی سے ڈرنے والے حکمران، حکومت اور معاشرے زندہ نہیں رہ سکتے۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمن نے کہا کہ رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی رپورٹ مطابق پاکستان میڈیا کی آزادیوں کے اعتبار سے تین درجہ نیچے آیا ہے ،سوال پوچھنے پر میڈیا کی تضحیک نہ کریں، اقتدار سے سوال کرنا ہی آزادی صحافت کی نشانی ہے ،حکومت کی میڈیا پر غیر اعلانیہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔سینیٹر رحمان ملک نے یوم آزادی صحافت پر اپنے پیغام میں کہا کہ جب بھی آزادی صحافت کیخلاف بات ہوگی تو صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑے رہینگے۔ سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئر حسین بخاری نے اس موقع پر واضح کیا کہ آزادی صحافت پر آمرانہ سوچ کی قدغن نا قابل قبول ہے ۔ وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صحافی برادری کی فکری و قلمی آزادی زندہ قوموں کا شعار ہے ،ملک میں جمہوریت کا فروغ صحافیوں کے بغیرممکن نہیں ہے ۔مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ موجودہ دور میں سب سے زیادہ صحافت کا گلا گھونٹا گیا۔ جے یو آئی کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ مارشلائی دور سے زیادہ آج صحافت کو مشکلات درپیش ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں