میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا ازخود نوٹس،سندھ حکومت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

کورونا ازخود نوٹس،سندھ حکومت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

ویب ڈیسک
پیر, ۴ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا وائرس از خود نوٹس کیس میں سندھ حکومت نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔سندھ حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق زکوۃ اور بیت المال سے متعلق تفصیلی رپورٹ پہلے جمع کرا چکے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹوٹل زکوۃ فنڈ کا 23.71 فیصد سندھ کو ملتا ہے ۔ 20 -2019 میں سندھ کے پاس 2041.1ملین روپے زکوۃ فنڈ اکٹھا ہوا ہے ۔رواں برس ایک ہزار 200ملین گزارا الائونس کے لیے مختص کیے گئے جبکہ دینی مدارس، ہیلتھ کیئر، سوشل ویلفیئر اور غریب بچیوں کی شادیوں کے لیے 203ملین مختص ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ تعلیمی معاونت اور عید پیکچ کے لیے ایک ہزار 491ملین روپے مختص ہیں اور زکو ۃفنڈ سے عملے کے 817 افراد کی تنخواہوں پر 185.9 ملین روپے خرچ ہوتے ہیں۔سندھ حکومت نے موقف اختیار کیا کہ 390صنعتی یونٹس کو ایس او پیز کے مطابق کھولنے کی اجازت دی گئی اور طبی عملے سمیت تمام ورکرز کو حفاظتی طبی سامان مہیا کیا جا رہا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سندھ میں روزانہ 74 ہزار 170کورونا وائرس ٹیسٹ کی صلاحیت موجود ہے ۔ کورونا وائرس کے باعث کراچی کی 11یونین کونسلز کو سیل کیا گیا تھا اور اگر یونین کونسلز میں لاک ڈائون نہ کیا جاتا تو مزید کیسز بڑھنے کا خدشہ تھا۔پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 440ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 103 تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 989 کیسز اور 23 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ملک میں کوروناوائرس کے 4 ہزار 817 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں