شہر قائد میں گرمی کی لہربرقرار،پارہ 40ڈگری تک چڑھنے کی پیش گوئی
شیئر کریں
شہر قائد میں گرمی کی لہربرقرار ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے پارہ 40ڈگری تک چڑھنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے ، جنوب مغربی سمت سے ہوائیں 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔گرم موسم کے باعث ماہرین صحت نے عوام کو گھر، دفتر اور ٹھنڈے مقامات مقامات پررہنے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ سفر کرنے والے افراد احتیاطی تدابیراپنائیں۔ماہرین صحت نے لوگوں کو شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے دوران تازہ اور ہلکی پھلکی غذائیں استعمال کرنے سمیت زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کرنے کی تجویز بھی دی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں یکم مئی 2019 سال کا گرم ترین دن تھا اور درجہ حرارت 42 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ 4 روز قبل محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہیٹ الرٹ جاری کیا تھا۔