میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان انتقال کر گئے

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان انتقال کر گئے

ویب ڈیسک
هفته, ۴ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان انتقال کر گئے ، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے ۔ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق ڈاکٹر اجمل کو دل میں تکلیف کے باعث رات گئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں تقریباً رات ساڑھے 3 بجے ان کا انتقال ہوا۔مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر مرکزی جامع مسجد ابراہیم میں ادا کی جائے گی اور انہیں جامعہ کراچی کے قبرستان میں ہی سپر د خاک کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر اجمل خان کو 4 جنوری 2017 کو جامعہ کراچی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا، وہ جامعہ کراچی کے 17 ویں وائس چانسلر تھے ۔وہ باٹنی کے پروفیسر تھے اور 40 سال تک سلسلہ تدریس سے وابستہ رہے انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں