میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد

جرات ڈیسک
پیر, ۴ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسپیشل سینٹرل جج کی عدالت نے شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کردی۔ اسپیشل سینٹرل جج کی عدالت نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف ضمانت منسوخی کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے شہباز شریف پیر کے روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی جبکہ شہباز شریف کو فرد جرم کیلئے 11اپریل کو طلب کرلیا ہے۔اس سے قبل عدالت نے مقدمے میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ کیس کی سماعت کے موقع پر شہباز شریف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ججمنٹ دیکھا جائے تو عبوری ضمانت پر بہت سارے حوالے نکلتے ہیں۔ یہ کیس سیاسی بنیاد پر چلایا جارہا ہے۔ ایک صاحب نے وزارت قانون کا قلمدان سنبھالا ہے وہ بتارہے ہیں کہ یہ درخواست دائر کی جائے گی پراسیکیوشن کی جانب سے مختلف درخواستیں دی جارہی ہیں۔وکیل شہباز شریف نے مزید کہا تھا کہ کیس ہم پرنہیں ایف آئی اے تاخیر کررہی ہے، 14 ماہ بعد چالان آیا ہے، کیس ان کی وجہ سے التوا کا شکار ہورہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں