میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران کا حملہ، اسٹار فٹبالر رونالڈو نے سعودی شہر ریاض چھوڑ دیا

ایران کا حملہ، اسٹار فٹبالر رونالڈو نے سعودی شہر ریاض چھوڑ دیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

رونالڈو کا نجی طیارہ رات 8 بجے ریاض سے روانہ ہوا اور تقریباً 1 بجے میڈرڈ پہنچا
یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ رونالڈوکا خاندان پرواز میں موجود تھا یا نہیں، برطانوی اخبار

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا نجی طیارہ ایرانی حملوں کے بعد سعودی عرب سے میڈرڈ روانہ ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے پر حملے کے بعد 41 سالہ رونالڈو کا نجی طیارہ رات 8 بجے ریاض سے روانہ ہوا اور تقریباً 1 بجے میڈرڈ پہنچا۔فلائٹ ٹریکر کے مطابق طیارہ مصر اور بحیرہ روم کے اوپر سے گزرتے ہوئے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ پہنچا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالر کے نجی طیارے کی مالیت تقریباً 61 ملین پاؤنڈ بتائی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں