میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہ فیصل ٹاؤن شپ کے متعدد پلاٹس میں بے ضابطگیاں

شاہ فیصل ٹاؤن شپ کے متعدد پلاٹس میں بے ضابطگیاں

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

انکوائری کمیٹی نے پلاٹس L-15، L-16، L-17، L-21، L-26، کا ریکارڈمانگ لیا
صنعتی پلاٹ نمبر 36اور 37بلاک 03سمیت متعدد پلاٹس شامل ،فائنل ریمائنڈر جاری

ادارہ ترقیات کراچی کے چیئرمین انکوائری کمیٹی نے شاہ فیصل ٹاؤن شپ کے متعدد پلاٹس کے ریکارڈ کی عدم فراہمی پر متعلقہ افسران کو فائنل ریمائنڈر جاری کردیا۔ چیئرمین انکوائری کمیٹی کی جانب سے جاری مراسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ریکارڈ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہ فیصل ٹاؤن شپ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریکوریز اور متعلقہ کلرکس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شاہ فیصل ٹاؤن شپ کے مختلف رہائشی و صنعتی پلاٹس کا مکمل ریکارڈ فوری طور پر پیش کریں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹریٹ کے احکامات کے باوجود متعلقہ افسران مقررہ تاریخ پر پیش نہ ہوئے اور نہ ہی مطلوبہ فائلیں فراہم کی گئیں، جس کے باعث انکوائری کو حتمی شکل دینے میں رکاوٹ پیش آئی۔خط کے مطابق ST-08 B بلاک 03 سمیت پلاٹس L-15، L-16، L-17، L-21، L-26، صنعتی پلاٹ نمبر 36 اور 37 بلاک 03 شاہ فیصل ٹاؤن شپ کا اصل الاٹمنٹ رجسٹر، چالان اور کمپیوٹر انوینٹری ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ۔ خط کو "انتہائی فوری” قرار دیتے ہوئے سیکریٹری کے ڈی اے ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ، ڈائریکٹر پی اینڈ یو ڈی اور ڈائریکٹر ریکوریز کو بھی کاپی ارسال کردی گئی ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق متعلقہ پلاٹس کے ریکارڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہیں اور آئندہ چند روز میں اہم پیش رفت متوقع ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں