
یوٹیوبر کا دباؤ،سندھ بلڈنگ کاناظم آباد میں انہدامی آپریشن پسپا
شیئر کریں
ڈی جی ایس بی سی اے دو قدم پیچھے ہٹنے پر مجبور ، انہدامی فہرست منسوخ کر دی گئی
پاپوش کالونیکے پلاٹ نمبر 4/33۔ 9/21.2/32/31 کا پیکیج یوٹیوبر کا نکلا
ناظم آباد کے یوٹیوبر کی جانب سے آ لنے والے دبائو نے ڈی جی ایس بی سی اے کو دو قدم پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا، ہفتے کے روز جاری ہونے والی انہدامی فہرست منسوخ کر دی گئیں، ناظم کے بلڈروں نے یوٹیوبر سے اپنی غیر قانونی تعمیرات بچانے کے لیے رابطے تیز کر دیئے ،تفصیلات کے مطابق ہفتے کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے ناظم آباد میں ایک انہدامی آپریشن شروع کیا گیا تھا جس میں پلاٹ نمبر 4/33۔ 9/21.2/32/31 شامل تھے جو کہ پاپوش کالونی میں واقع ہیں ان تمام تعمیرات پر نقشے کے بر خلاف ملٹی یونٹس تعمیر ہو رہے ہیں اور ان تعمیرات کا پیکیج ناظم آباد کے ایک یوٹیوبر کہ پاس ہے جسے ڈائریکٹر ڈیمولیشن کی بھی مکمل سر پرستی حاصل ہے اور ڈائریکٹر ڈیمولیشن اس یوٹیوبر کا استعمال اپنے مخالفین کے خلاف پروگرام کروانے کے لیے کرتے ہیں، زرائع کا کہنا ہے کہ جب یہ غیر قانونی تعمیرات فہرست میں شامل ہوئیں تو یوٹیوبر کی جانب سے ڈی جی ایس بی سی اے کو دبائو میں لینے کی کوشش کی گئی اور پھر آخر کار ڈی جی ایس بی سی اے نے خوف کا شکار ہوکہ مذکورہ پلاٹوں کے خلاف جاری آپریشن کو منسوخ کر دیا، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے شہریوں کی جانب سے اس معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ جب ڈی جی ایک یوٹیوبر سے اتنا خوفزدہ ہو سکتا ہے تو وہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا سے کیسے مقابلہ کرے گا۔