میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،ناجائز تعمیرات سے کمائی گئی آمدنی کی بیرون ملک منتقلی

سندھ بلڈنگ ،ناجائز تعمیرات سے کمائی گئی آمدنی کی بیرون ملک منتقلی

ویب ڈیسک
پیر, ۴ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بدعنوان افسران نے ناجائز تعمیرات سے کمائی گئی آمدن بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیا ہے ، اس ضمن میں ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ افسران میں شامل ڈائریکٹر عامر کمال جعفری ، ڈی ڈی سلیم صبور ، انسپکٹر شاہد جوکھیو نے اپنی ناجائز آمدنی کو محفوظ بنانے کے لیے عمران فائر اور وہاب نامی افراد کو اپنا فرنٹ مین بنا رکھا ہے ، ذرائع کے مطابق سرکاری افسران اپنی غیر قانونی کمائی کو بیرون ملک منتقل کروارہے ہیں ، اس مقصد کے لیے فرنٹ مین کا استعمال کیا جارہا ہے ،ذرائع کے مطابق کراچی میں دیگر علاقو ں کی طرح ضلع وسطی کے گلبرگ بلاک 14 پلاٹ نمبر 927،928 ،دستگیر نمبر 9 پلاٹ نمبر آر 121 پر خلاف ضابطہ تعمیرات کی اجازت پر بھاری رشوت وصول کرلی گئی ہے ، جسے جلد ہی بیرون ملک منتقل کردیا جائے گا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں