میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صائمہ بلڈر، فلڈ زون میں غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم کی سرکاری سرپرستی

صائمہ بلڈر، فلڈ زون میں غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم کی سرکاری سرپرستی

ویب ڈیسک
پیر, ۴ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

فلڈ زون میں غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم، صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی، مہران پل سے منسلک فلڈ زون ایریا میں صائمہ ریور نامی ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز کیا گیا ، سیڈا اسکیم کو غیرقانونی قرار دے چکی ہے ، محکمہ آبپاشی سمیت دیگر محکموں کا کارروائی سے گریز ۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ کے فلڈ زون میں صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی ہے، دو سال قبل صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز نے مہران پل کے ساتھ دریائے سندھ کے حفاظتی بند کے قریب صائمہ ریوریا نامی ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز کرکے کروڑوں روپے بٹورے، سیڈا نے مذکورہ اسکیم کو غیرقانونی قرارداد دیا اور محکمہ آبپاشی کے قوانین کے مطابق دریا کے فلڈ زون میں واقع زمین پر صرف کاشت ہو سکتی ہے کسے بھی قسم کی تعمیرات نہیں ہو سکتی ہے لیکن صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مالک ذیشان سلیم ذکی نے کروڑوں روپے کی بھاری رقم دے کر فلڈ زون پر اسکیم کا آغاز کیا حیرت انگیز طور پر اسکیم کے اطراف میں سرکاری بجٹ پر روڈ بھی نکال دیا گیا ہے، دریائے سندھ کے حفاظتی پشت کے ساتھ واقع ہاؤسنگ اسکیم حفاظتی حوالے سے بھی خطرات کے گہیرے میں ہے لیکن اس کے باوجود مذکورہ اسکیم پر کام زور شور سے جاری ہے اور محکمہ آبپاشی سمیت متعلقہ ادارے کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں، واضع رہے کہ صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے خلاف غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں سمیت مختلف الزامات میں متعدد تحقیقات اینٹی کرپشن میں زیر التوا ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں