میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رشوت وصولی کے الزام میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ معطل

رشوت وصولی کے الزام میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ معطل

ویب ڈیسک
پیر, ۴ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے سیکریٹری کو معطل کردیا گیا۔ سیکریٹری نے نئے بھرتی ہونے والے 6 سو افسران کی تعیناتی کی۔ تعیناتی کے لیے کروڑوں روپے رشوت وصولی کے الزامات ہیں ۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد فخر عالم نے سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے سیکریٹری گریڈ 18 کے افسر محبوب علی سیال کو معطل کردیا ہے۔ سیکریٹری بورڈ کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ محبوب سیال نے گذشتہ ہفتے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے نے بھرتی ہونے والے 600 افسران کی تعیناتی کے آرڈر جاری کیے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری بورڈ نے 600 افسران کی تعیناتی چیف سیکریٹری سندھ کی منظوری کے علاوہ کی۔ ذرائع کے مطابق نگران صوبائی وزیر مبین جمانی کے بیٹے فراز جمانی کی تجویز اور سفارش پر سیکریٹری محبوب سیال نے 600 افسران کی تعیناتی کی ہے۔ تعیناتی کے بعد اعلیٰ حکام کو شکایت ملی کہ سیکریٹری بورڈ اور ایک اہم شخصیت کے بیٹے نے مل کر نے بھرتی ہونے والے افسران سے پوسٹنگ کے لیے ہر ایک امیدوار سے 6 سے 10 لاکھ روپے بٹورے جس پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری بورڈ محبوب سیال کو معطل کیا ہے امکان ہے کہ سابق سیکریٹری بورڈ کے خلاف جلد انکوائری شروع ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں