میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آمدنی سے زائد اثاثہ جات پر نیب کے عثمان بزدار سے 20 سوالات

آمدنی سے زائد اثاثہ جات پر نیب کے عثمان بزدار سے 20 سوالات

ویب ڈیسک
هفته, ۴ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے عثمان بزدار کو 20 صفحات پر مشتمل سوال نامہ تھما دیا اور انہیں آئندہ پیشی پر سے بھر کر لانے کی ہدایت کردی۔نیب ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نیب تفتیشی ٹیم کے سوالوں پر تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، عثمان بزدار دوران سوالوں پر کہتے رہے معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ عثمان بزدار نے متعدد سوالوں پر لاعلمی کا اظہار کیا بعض پر قانونی مشاورت کے لیے وقت مانگا۔نیب نے عثمان بزدار کے خلاف مختلف محکموں سے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے، عثمان بزدار کو آئندہ ہفتے پھر طلب کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ نیب لاہور کے مطابق عثمان بزدار کے خلاف نیب لاہور کو 10 روب کے اثاثے کرپشن کے ذریعے بنانے کی شکایت موصول ہوئی۔پیشی کے بعد عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نیب تفتیشی ٹیم سے مکمل تعاون کیا، ان کے سوالات مضحکہ خیز تھے، پوچھتے ہیں کیا اسپین میں بھی آپ نے جائیدادیں بنائی ہیں؟سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے روبرو تمام ریکارڈ جمع کروایا ہوا ہے، دیکھ لیں، نیب نے وہ سوال کیے جن کا بالواسطہ یا بلاواسطہ عثمان بزدار سے کوئی تعلق نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں