میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
استعفیٰ کیوں دوں؟ ملک دیوالیہ ہے نہ ہوگا، عمران چپ رہو ، وزیر خزانہ

استعفیٰ کیوں دوں؟ ملک دیوالیہ ہے نہ ہوگا، عمران چپ رہو ، وزیر خزانہ

ویب ڈیسک
هفته, ۴ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، پاکستان دیوالیہ ہوا ہے اور نہ ہوگا‘عمران خان چپ رہیں ‘معاشی ایمرجنسی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ایک نجی سکیورٹی کمپنی کی گاڑیاں سال میں کراچی سے 2ارب ڈالر لیکر پشاورجاتی ہیں ‘ ظاہر ہے ڈالر اسمگل ہو رہا ہے ‘اسے بھی چیک کریں گے ‘ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں‘ کارروائی کریں گے۔ پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو اور پریس کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار سے سوال ہواکہ شبر زیدی نے بتایا کہ آپ مستعفی ہو رہے ہیںجس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ میں کیوں استعفیٰ دوں، کون ہو تم؟آپ کو تکلیف ہے میرے کام کرنے میں؟۔شبر زیدی نے ملک کے ساتھ جوسلوک کیاان کو جیل میں ہونا چاہیے تھا‘اربوں کے ریفنڈ دے کر گئے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران نیازی کا صرف ٹانگ میں مسئلہ نہیں بلکہ دماغ بھی ٹھیک نہیں ہے۔عمران نیازی پاکستان کو ڈبو چکا تھا اور اس وقت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے تھے ‘موجودہ حکومت نے جو فیصلہ کیا وہ بہت اچھا کیا کیونکہ پاکستان تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا تھا کچھ لوگوں نے تو کہا تھا کہ آپ نے بہت بڑی غلطی کی ہے کیونکہ عمران خان اس تباہی سے خود ہی گر جاتا لیکن اس کے ساتھ پاکستان بھی گرجاتا۔ ہم مشکل حالات سے ضرور گزر رہے ہیں، بجائے اس کے کہ ملک کو کس طرح ان حالات سے نکالنا چاہیے، ان کی صرف یہ سوچ ہے کہ کس طرح تنقید کرنی ہے۔پوری دنیا میں اس وقت مہنگائی ہے، عمران خان کو پتہ ہے انٹرنیشنل حالات کیا ہیں۔عمران خان کے دور کے معاشی اعشاریے ہمارے دور سے بہتر نہیں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں