میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خالصتان تحریک، مودی سرکار کی بھارتی پنجاب میں گور نرراج نافذ کرنے کی سازش

خالصتان تحریک، مودی سرکار کی بھارتی پنجاب میں گور نرراج نافذ کرنے کی سازش

جرات ڈیسک
هفته, ۴ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ بھارت کی مرکزی حکومت نے پنجاب میں پولیس کی سیکیورٹی بڑھانے سمیت پیرا ملٹری فورس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف امرت پال سنگھ نے کہا کہ خالصتان کا مطالبہ سکھوں کا بنیادی حق اورمذہبی عقیدہ ہے، اگرہندتوا ریاست کی بات جرم نہیں تو پھر مسلمانوں کی طرف سے جہاد اورسکھوں کی طرف سے خالصتان کے مطالبے کو جرم کیوں بنا دیا گیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق وارث پنجاب دا کے سربراہ امرت پال سنگھ کی مقبولیت بھارتی پنجاب میں دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ نوجوان امرت پال سنگھ بھارتی پنجاب میں نوجوانوں کو نشے کی لعنت سے بچانے اوربیروزگاری کے خاتمے کی جدوجہد کر رہے ہیں اورسمجھتے ہیں سکھوں کے مسائل کا واحد حل صرف خالصتان کا قیام ہی ہے۔ ادھر گزشتہ ہفتے اجنالہ پولیس اسٹیشن پر امرت پال سنگھ کے حامیوں کی چڑھائی اوراحتجاج کے بعد عام آدمی پارٹی کی حکومت نے بھارتی پنجاب میں ناصرف پولیس کی سیکیورٹی بڑھادی ہے بلکہ بھارت کی مرکزی حکومت سے پیراملٹری فورس بھی مانگ لی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے وزیراعلی بھگوت مان نے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ سے رابطہ کیا ہے اوران سے پنجاب کے لیے اضافی فنڈزاور پیراملٹری فورس کی 40 سے 50 کمپنیاں مانگ لی ہیں۔ بھارتی تجزیہ کاروں کے مطابق پنجاب میں ایسے حالات پیدا کیے جارہے ہیں کہ بھارتی فوج اورامرت پال سنگھ کے حامیوں میں تصادم کروایا جائے اورجب حالات خراب ہوں تو پھر پنجاب میں عام آدمی کی سرکارختم کرکے یہاں گورنرراج لاگو کر دیا جائے۔ تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ آنے والے چند دنوں میں امرت پال سنگھ پر قاتلانہ حملہ بھی کروایا جا سکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں