پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی؛ پی ٹی آئی کا 2 منحرف ارکان سندھ اسمبلی کو نوٹس
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف نے اپنے 2 منحرف ارکان سندھ اسمبلی کو پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اپنے 2 منحرف ارکان سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار خان شر کو پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے الزام میں اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ دونوں ارکان اسمبلی کو تحریک انصاف کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کے چیئرمین سلمان آفتاب نے نوٹسز جاری کئے ہیں۔جاری کئے گئے نوٹس میں رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار شر کے خلاف 7 روز میں کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ تحریک انصاف مغربی ریجن کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب دونوں ایم پی ایز کے خلاف کارروائی کرے گی۔واضح رہے کہ اسلم ابڑو اور شہریار شر پارٹی سے ناراض تھے ، انہوں نے چند روز قبل اپنے وڈیو پیغام میں پارٹی فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد جب وہ ایوان میں ے تو ان پر ان ہی کی پارٹی کے ارکان نے حملہ کردیا تھا۔ گزشتہ روز سینیٹ انتخابات میں انہوں نے تحریک انصاف کے بجائے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیا تھا۔