میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم اور زرتاج گل کا ووٹ بھی مسترد ہوا، نوید قمر کا دعویٰ

وزیراعظم اور زرتاج گل کا ووٹ بھی مسترد ہوا، نوید قمر کا دعویٰ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اپنا ووٹ بھی مسترد ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست پر یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوگئے ہیں،ریٹرننگ افسر کے مطابق 7 ووٹ مسترد ہوئے اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا اپنا ووٹ بھی مسترد ہوا ہے جبکہ شہریارآفریدی اورزرتاج گل کا ووٹ بھی مسترد ہوا۔دوسری جانب قومی اسمبلی کے ریٹرننگ افسر کے مطابق 340 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے یوسف رضا گیلانی نے 169 ووٹ حاصل کیے جبکہ حفیظ شیخ نے 164 ووٹ حاصل کیے یوں یوسف رضا گیلانی حفیظ شیخ کو پانچ ووٹوں سے شکست دے کر اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوگئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں