میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس ایل پہلے بیٹنگ کرنیوالی ٹیم نے فتح کو گلے لگا لیا

پی ایس ایل پہلے بیٹنگ کرنیوالی ٹیم نے فتح کو گلے لگا لیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں تاریخ بدل گئی، ایونٹ کے 14 ویں میچ میں پہلی بار پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے فتح کو گلے لگا لیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو پچھاڑ دیا۔177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی طرف سے اننگز کا آغاز جیمز وینس اور کپتان محمد رضوان نے آغاز کیا، دونوں نے پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا، اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے ففٹی رنز کی پارٹنر شپ بنائی، 63 کے مجموعی سکور پر ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ گری، جیمز وینس 24 رنز بنا کر قیس احمد کو وکٹ دے بیٹھے۔شان مسعود بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 65 کے مجموعی سکور پر ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ قیس احمد کے حصے میں وکٹ آئی۔ ریلی روسو 8 گیندوں پر تین رنز بنا کر عثمان خان کو کیچ دے بیٹھے، ایک مرتبہ پھر وکٹ قیس احمد کے حصے میں آئی۔میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021کے چھٹے ایونٹ میں تیسری نصف سنچری مکمل کی۔صہیب مقصود نے محمد نواز کی آسان گیند پر کٹنگ کو کیچ پکڑوا دیا۔ انہوں نے 2 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ 12 گیندوں پر 19 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد حسنین نے وکٹ حاصل کی۔ کارلوس بریتھویٹ کی اننگز 4 تک محدود رہی۔محمد رضوان کی مزاحمتی اننگز کا خاتمہ زاہد محمود نے وکٹ کیا،
سلطانز کے کپتان نے 66 رنز کی باری کھیلی۔ سہیل خان کی باری 8 سکور پر ختم ہوئی۔ سپنر نے وکٹ حاصل کی۔ملتان سلطانز کی ٹیم 154 رنز بنا سکی۔ اس طرح یہ میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 22 رنز سے جیت لیا۔ قیس احمد نے تین مہرے کھسکائے۔ محمد حسنین اور زاہد محمود کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں