میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران سے آمد کا سلسلہ جاری، قرنطینہ میں رکھے زائرین کی تعداد2238 ہو گئی

ایران سے آمد کا سلسلہ جاری، قرنطینہ میں رکھے زائرین کی تعداد2238 ہو گئی

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

بلوچستان میں پاک ایران بارڈر تفتان پر لیویز حکام نے کہا ہے کہ ایران سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور قرنطینہ میں رکھے زائرین کی تعداد2238 ہوگئی،جبکہ پاک ایران تجارت 12 ویں روزبھی بند رہی ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) نے کہا کہ ایران سے آنے والے 3 ہزار سے زائد افراد کی سکریننگ کی گئی ۔لیویزحکام نے بتایا کہ پاکستان ہائوس میں قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین کی تعداد2 ہزار 238 ہوگئی جبکہ گذشتہ روز بھی ایران سے 353 افراد آئے تھے جن میں سے 253 کو قرنطینہ میں رکھا گیا ۔دوسری جانب سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک ایران تجارت 12 ویں روزبھی بند رہی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں