میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فردوس شمیم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

فردوس شمیم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

سپریم کورٹ آف پاکستان نے فردوس شمیم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ درخواست کی6 مارچ کو سماعت کرے گا۔بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزارت کے خلاف جاری آپریشن میں مداخلت کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ۔درخواست گزار نے عدالت سے فردوس شمیم نقوی کو نااہل قرار دینے اور انہیں کام سے روکنے کی استدعا کی ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فردوس شمیم نقوی نے گلشنِ اقبال میں ہونے والے تجاوزات آپریشن میں رکاوٹ پیدا کی۔درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی الہ دین پارک سے متصل اراضی پر کرسی ڈال کر بیٹھ گئے اور انہوں نے کہا کہ انہیں تجاوزات آپریشن کا سپریم کورٹ کا فیصلہ دیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں