میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدالتوں نے شہباز شریف کی گارنٹی پر نواز شریف کو باہر جانے دیا،فواد چوہدری

عدالتوں نے شہباز شریف کی گارنٹی پر نواز شریف کو باہر جانے دیا،فواد چوہدری

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کابینہ نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی عدالتی فیصلوں کے مطابق رقم سے مشروط کی تھی بعد میں عدالتوں نے شہباز شریف کی گارنٹی پر انھیں باہر جانے دیا، اب جب نواز شریف واپس نہیں آ رہے تو پنجاب حکومت کو عدالت سے شہباز شریف کی نااہلی کیلئے درخواست کرنی چاہئے ، اپنی ذمہ داری ادا کرے ۔ ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے بدھ کے روز اپنے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا۔ جبکہ نجی ٹی وی سے انٹرویو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگلے سال تک پورے ملک کے مدارس، انگریزی اور اردو میڈیم اسکولوں میں میٹرک تک ایک نصاب ہو گا جن میں پانچ بنیادی مضامین انگریزی، سائنس اور معاشرتی علوم شامل ہیں پڑھائے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت تعلیم نے 18مہینے نجی سکولوں سے بھی مشاورت کی ہے ، مدارس سے بھی مشاورت کی ہے اور اب تما م اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہی اس معاملہ تک پہنچے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے کم از کم چیزوں سے شروع کیا جاتاہے اور اس لئے ابتدائی طور پر پانچ مضامین پراتفاق رائے ہوا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالہ سے کٹس بنانے کا منصوبہ ہم نے نسٹ یونیورسٹی میں شروع کیا تھا اور وہ مکمل ہو گیا ہے اور ایک دوروز میںنسٹ یونیورسٹی اس حوالہ سے باقا عدہ اعلان بھی کرے گی اور اس کے نتیجہ میں کورونا وائرس کی بیماری کی تشخیص کے حوالہ ہم نے پاکستان میں نظام طے کر لیا ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ 23 ملکوں کے سائنسدانوں کی کانفرنس ہم نے کراچی میں رکھی تھی تاہم کراچی میں کورونا وائرس کے خوف کے پیش نظر ہمیں اس کا شیڈول تبدیل کرنا پڑا ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا48 واں ملک تھا جہاں کورونا وائرس پہنچا، چین اور ایران کے مقابلہ میں پاکستان میں سوشل میڈیا بڑا متحرک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دیگر ہمسایوں کی طرح کلوز ڈور ملک نہیں ہیں۔ ہمارے ہاں کھلی بحثیں ہوتی ہیں اور ادارے بڑے متحرک ہیں، پاکستان میں انڈر رپورٹنگ نہیں ہو سکتی البتہ اوور رپورٹنگ ہو تو ہو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں