میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایوی ایشن ڈویژن کا آفس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

ایوی ایشن ڈویژن کا آفس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

ایوی ایشن ڈویژن نے قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے )کا صدر دفتر کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے ہیڈ آفس کا اسلام آباد منتقلی سے متعلق فریم ورک تیار کرلیا گیا اور اسے بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ ٹرمینل منتقل کیا جائے گا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی بے نظیربھٹو ایئرپورٹ کی پارکنگ کو کمرشل استعمال میں لانے پر بھی غور کررہی تاہم ڈیلٹا ٹیکسی جنرل ایوی ایشن رن وے پاکستان ایئر فورس کے پاس ہی رہے گا۔اس حوالے سے پاکستان ایئرفورس اور ایوی ایشن ڈویژن کے درمیان معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے اور حتمی پلان وزیر اعظم عمران خان کو منظوری کے لئے جلد بھجوایا جائے گا۔ امکان یہی ہے کہ پی آئی اے ہیڈ آفس رواں سال اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں