ملالہ سمیت 59 نوبل انعام یافتہ شخصیات کاپاک بھارت وزرائے اعظم کو خط
ویب ڈیسک
پیر, ۴ مارچ ۲۰۱۹
شیئر کریں
عالمی دنیا کے 59نوبل انعام یافتہ شخصیا ت سمیت ملالہ یوسف زئی کی جانب سے بھی پاک بھارت وزرائے اعظم کوخط لکھے گئے ۔
خط میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تمام مسائل کا حل بات چیت سے نکالیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ مہذب معاشروں میں تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی ہے ۔
جنگ کاسب سے زیادہ نقصان معصوم بچوں کو اٹھانا پڑتاہے جن کا اس جنگ میں کوئی کردار نہیں ہوتا نہ وہ جنگ کے حامی ہوتے ہیں۔خطے کے امن کے لیے دونوں ممالک گفت وشنید سے کام لیں۔