میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایلون مسک نے یو ایس ایڈ کو مجرمانہ تنظیم قرار دے دیا

ایلون مسک نے یو ایس ایڈ کو مجرمانہ تنظیم قرار دے دیا

ویب ڈیسک
منگل, ۴ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

٭یو ایس ایڈ کے ہیڈکوارٹرز میں محفوظ مقامات تک رسائی دینے سے انکار
٭مسک کی سرکاری ٹاسک فورس اور یو ایس ایڈ حکام کے درمیان نیا تنازع
( مانیٹرنگ ڈیسک  )معروف ارب پتی ایلون مسک نے امریکہ کی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کو مجرمانہ تنظیم قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب مسک کی سرکاری ٹاسک فورس اور یو ایس ایڈ حکام کے درمیان واشنگٹن میں ایک تنازع پیدا ہوا، جس کے نتیجے میں دو اعلی سیکیورٹی افسران کو معطل کر دیا گیا۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسک کو ڈیپاٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔مسک نے سوشل میڈیا پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کو یو ایس ایڈ کے ہیڈکوارٹرز میں محفوظ مقامات تک رسائی دینے سے انکار کر دیا گیا۔انہوں نے سخت الفاظ میں کہا، وقت آ گیا ہے کہ اسے ختم کر دیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں