
سندھ بلڈنگ، ضلع وسطی کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل خطرناک تعمیرات جاری
شیئر کریں
٭ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان کی کمزور بنیادوں پر بالائی منزلیں تعمیر کی چھوٹ
٭گلبرگ بلاک 15پلاٹ 1281اور 144پر خلاف ضابطہ تعمیرات جاری
کراچی( جرأت نیوز) شہر کراچی کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع وسطی کے علاقے گلبرگ ٹاؤن میں بھی کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی خطرناک تعمیرات جاری ہیں ۔بلڈنگ انسپکٹر سجاد خان نے خطیر رقم بٹورنے کے بعد عدالتی احکامات کے خلاف تعمیرات کی مکمل چھوٹ دے رکھی ہے ۔اطلاعات کے مطابق گلبرگ ٹاؤن کے بلاک 15 میں بغیر نقشے اور منظوری کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی ناجائز تعمیرات شروع کروا دی گئی ہیں ۔جس کا اندازہ گلبرگ بلاک 15کے رہائشی پلاٹ 1281کی پرانی عمارت پر خطرناک تیسری منزل کی تعمیر اور پلاٹ نمبر 144پر کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیرات سے بآسانی لگایا جا سکتا ہے۔ شہر میں جاری تعمیرات کو ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان کی جانب سے انہدام سے محفوظ رکھنے کے گارنٹی دی جا چکی ہے۔