میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیو کراچی، ایم کیو ایم، پی پی کارکنان میں بینر اتارنے پر جھگڑا

نیو کراچی، ایم کیو ایم، پی پی کارکنان میں بینر اتارنے پر جھگڑا

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

نیو کراچی کے علاقے سیکٹر الیون جے نورانی مسجد کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 نوعمر لڑکے زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کو ماتھے پر گولی لگی تھی اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔اس حوالے سے ایس پی نیو کراچی ڈویژن فیصل نور نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھگڑا ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے کارکنان میں جھنڈا لگانے پر ہوا تھا اور دوران فائرنگ سے کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 14 سالہ عبدالرحمٰن ولد عبدالغفور کے نام سے کی گئی جسے ماتھے پر گولی لگی تھی جس کی حالت تشویش ناک ہے۔ دوسرے زخمی نوجوان کی شناخت 16 سالہ رحمٰن ولد اسماعیل کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ پر گولی لگی۔ایس ایچ او نیو کراچی خالد میمن کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بینر اتارنے پر جھگڑا شروع ہوا تھا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن محمد یوسف کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان کے خلاف دہشت گردی اوراقدام قتل سمیت دیگردفعات کے تحت درج کرلیا گیا جس میں 2 کارکان مہتاب ،عظیم سمیت 15 سے 20 نامعلوم صورت شناس افراد کونامزد کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں