میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں بارش ،سڑکیں زیر آب آگئیں،کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

کراچی میں بارش ،سڑکیں زیر آب آگئیں،کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد سڑکیں زیر آب آگئیں جبکہ 700 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق مغرب کے بعد شہر میں بارش کا سسٹم برسنا شروع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے تقریبا تمام علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔لانڈھی، کورنگی، ڈیفنس، کلفٹن، آئی آئی چند ریگر روڈ، ٹاور، کیماڑی، بولٹن مارکیٹ، صدر، گلستان جوہر، گلشن اقبال، نیپا، لیاقت ا?باد، سرجانی سمیت مختلف علاقوں میں 20 منٹ سے زائد وقت تک تیز بارش ہوئی اور اس دوران ہوا کے جھکڑ بھی چلے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں حفاظتی انتظامات کئے تحت بجلی کو بندکیا گیا ہے۔تیز بارش کے باعث شہر کی مختلف سڑکیں زیر آب آگئیں اور تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جس کی وجہ سے شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بھی بند ہوئیں۔اس کے علاقے شہر میں بارش کے بعد 700 سیز ائد فیڈرز ٹرپ ہوگئے جس کے باعث لیاقت آباد، گلشن اقبال، ناظم آباد، پی آئی بی، معمار اور لانڈھی مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔علاوہ ازیں نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کے کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے شہر بھر میں ممکنہ بارش کے پیش نظر واٹر کارپوریشن میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے چیف انجینئر سیوریج کو تمام جیٹینگ و سکشن مشینوں ہمہ وقت تیار رکھنے کے احکامات جاری کردیے۔ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق تمام ایگزیکٹو انجینئرز کو اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کہا گیا ہے کہ بارش سے قبل شہر بھر کی تمام اہم شاہراہوں پر مشینری پہنچا دی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں