ایم کیو ایم نے مرحلہ وار احتجاج کیلئے حکمت عملی مرتب کر لی
ویب ڈیسک
هفته, ۴ فروری ۲۰۲۳
شیئر کریں
ایم کیو ایم نے مرحلہ وار احتجاج کیلئے حکمت عملی مرتب کر لی ہے جنرل ورکرز اجلاس آج بہادرآباد سے متصل پارک میں ہوگا جس میں رواں ماہ حلقہ بندیوں سے متعلق ہونے والے احتجاج کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں سے متعلق 10 فروری کو احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے اس سلسلے میں آج کارکنان و ذمہ داران کو اعتماد میں لیا جائے گا جبکہ ضمنی انتخابات کے لیے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے پر بھی مختلف امور پر مشاورت ہوگی ایم کیو ایم 16 مارچ کو قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے کراچی کی 9 نشستوں کے ساتھ ساتھ مختلف شہروں کی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرنے سے متعلق پارٹی میں مشاورت کا عمل جاری ہے۔